احتساب عدالت میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی، مقدمہ درج کرلیاگیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:58

احتساب عدالت میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی، مقدمہ درج کرلیاگیا
اسلام آباد::(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2017ء) احتساب عدالت کے باہر وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے بعد مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق آج احتساب عدالت کے باہر وکلاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی جس کے بعد مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق احتساب عدالت کے باہر وکلاء کی ہنگامہ آرائی پر تھانہ رمنا میں وکلا کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم مقدمہ ڈی پی ڈی کے انسپیکٹر شکیل احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہےجبکہ مقدمہ میں مزاحمت اور کارسراکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔