شاہ رخ اور سلمان سے ٹکر نہیں لے رہا ،ْ اجے دیو گن
فلم انڈسٹری بھی ایک گھر اور خاندان کی طرح ہے اور سب اداکار اہل خانہ کی طرح رہتے ہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 14 اکتوبر 2017 11:50
(جاری ہے)
خیال کیا جا رہا ہے کہ اجے دیو گن کی رواں ماہ 20 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’گول مال اگین‘ سیریز کی پہلی تین فلموں کی طرح ہٹ جائیگی تاہم اس بار اجے دیوگن کی اس فلم کا مقابلہ شاہ رخ اور سلمان نہیں بلکہ عامر خان کی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ سے ہوگا، کیوں کہ وہ بھی اسی دن ہی ریلیز ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم سینسر بورڈ نے عامر خان اور اجے دیوگن کی فلموں کو نمائش کیلئے یو اے سرٹیفکیٹ جاری کردئیے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ فلمیں عام عوام کے لیے ریلیز کی جائیں گی۔ادھر فلم کی تشہیر کے دوران اجے دیو گن نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ بولی وڈ خانز سے ٹکر نہیں لے رہے۔اجے دیوگن نے وضاحت کی کہ فلم انڈسٹری بھی ایک گھر اور خاندان کی طرح ہے، اور سب اداکار اہل خانہ کی طرح رہتے ہیں، انہوں نے کبھی بھی شاہ رخ اور سلمان خان سے ٹکر کا نہیں سوچا۔سنگھم ہیرو کے مطابق ایک سال میں صرف 52 ہفتے ہوتے ہیں مگر سال بھر میں بولی وڈ کی 200 فلمیں ریلیز ہوتی ہیں، جس وجہ سے کئی فلموں کا ایک دوسرے سے ٹکر ہوتا ہے، اس لیے کوئی کسی کو یہ نہیں کہ سکتا کہ وہ کسی اور کی فلم کیلئے اپنی فلم کی نمائش مؤخر کردے۔علاوہ ازیں اجے دیوگن ‘گول مال اگین‘ کی ٹیم کے ساتھ اکشے کمار کے ٹی وی ریلٹی شو ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘ میں بھی شریک ہوئے۔ خیال رہے کہ گول مال اگین کی مرکزی کاسٹ میں پرینیتی چوپڑا اور تبو پہلی بار اس سیریز کی فلم میں نظر آئیں گی۔گول مال کی 2 فلموں میں کرینہ کپور نظر آئیں تھیں جبکہ پہلی فلم میں رمی سین سمیت سشمیتا مکھرجی بھی نظر آئیں تھی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.