پاک ایران بارڈر پر سیکورٹی معاملات کو مزید بہتر بنانے کیلئے دونوں ممالک کے سیکورتی حکام اپنا کردار ادا کریں،درآمد کیلئے بلوچستان اورسیستان بلوچستان میں بارڈر پوائنٹ مارکیٹیں قائم کی جائیں گی،پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ
ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:19
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے درمیان پرانے روایتی اور ثقافتی تعلقات ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی ثقافت بھی مشترک ہے۔
ان اچھے تعلقات کو کسی بھی صورت بری نظر لگنے نہیں دیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک اچھے تعلقات قائم کرنے پر متفق ہیں اور مستقبل میں اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے جبکہ پاک ایران بارڈر پر سیکیورٹی معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لئے دونوں ممالک کے سیکیورٹی معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لئے دونوں ممالک کے سیکورٹی حکام اپنا کردار ادا کریں۔ اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میںرہنے سمیت بارڈر چیک پوسٹوں پر دہشت گردی کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھائے جائیںگے۔ اجلاس میں پاکستانی وایرانی حکام نے دونوں ممالک کے بارڈر ودیگر امور کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جن پر پاکستانی اور ایرانی حکام نے اتفاق کیا ہے۔ ان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جو کہ دونوں ممالک کے لئے ایک خوش آئند عمل ہے۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن میں ایرانی وپاکستانی حکام شامل ہیں۔ یہ کمیٹیاں پاک ایران بارڈر سے متعلق معاملات سمیت مختلف امور کی مانیٹرنگ کرکے پاکستان اور ایرانی حکام کو رپورٹ پیش کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان اور ایران کے مابین غیرقانونی تارکین وطن کے تدارک، بارڈر سیکیورٹی میں بہتری، دہشت گردی، منشیات وسمگلنگ کے خاتمے اور دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ دونوں ممالک اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے ہرگز استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر باہمی رابطوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا جبکہ سمگلنگ کی روک تھام، پٹرول ودیگر اشیاء کی قانونی درآمدات کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے بلوچستان اور سیستان بلوچستان میں بارڈر پوائنٹ مارکیٹیںقائم کی جائیں گی۔مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.