معیشت کی بہتری بارے فوجی ترجمان کی وضاحت کے بعد معاملہ ختم ہو گیا ہے ‘جواب در جواب مناسب نہیں ‘ہم سب ایک کشتی کے سوار ہیں ‘اکٹھے کام کرنا اور قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے ‘باہمی کوئی اختلاف نہیں ہے جو غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں انہیں مایوسی ہوگی

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم سب ایک کشتی کے سوار ہیں‘ ہم سب کو اکٹھے کام کرنا ہے اور قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے‘ ایک دوسرے سے کوئی اختلاف نہیں معاملہ اب ختم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ورلڈ بینک میں پاکستان کے بارے میں بہت مثبت پیغام دے رہا تھا تو یکایک مجھے سوالات کا سامنا کرنا پڑ گیا کہ آپ پاکستان کو اتنا اچھا کہہ رہے ہیں اور آپ کے ملک کے فوجی ترجمان کہہ رہے ہیں کہ معیشت اتنی اچھی نہیں ہے اس سے مجھے جھٹکا لگا اور میں نے اپنا ردعمل دیا اب چونکہ وضاحت آگئی ہے معاملہ اب ختم ہوگیا ہے۔

جواب در جواب مناسب نہیں ہم سب ایک کشتی کے سوار ہیں ہم سب کو اکٹھے کام کرنا ہے۔ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے آواز سے آواز ملا کر چلیں ایک دوسرے سے کوئی اختلاف نہیں ہے جو غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں اور تیلی لگانے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں انہیں مایوسی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :