قصورپولیس کا سرچ آپریشن ، 9 افراد گر فتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:21

قصور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) قصور میں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 4مشتبہ سمیت 9ملزمان حراست میں لے لئے ۔ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہمشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمدکی خصوصی ہدایات پر پولیس نے امن ومان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع بھرکے چار مختلف مقامات قصبہ صدر قصور، منڈی عثمانوالا،چونیاں اور پتوکی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ،سر چ آپریشن پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران39گھروںکو چیک کیا گیا ،88افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور متعدد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی، جبکہ چار مشتبہ افراد سمیت 9ملزمان کو حراست میںلیکر بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :