دوسرا ون ڈے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کے نام
محمد علی منگل 17 اکتوبر 2017 00:23
(جاری ہے)
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے سب سے زیادہ 3 جبکہ جنید خان، حسن علی،رومان رئیس، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور احمد شہزاد نے کیا ، فخرزمان خاص کارکردگی نہ دکھاسکے اور 17 کے مجموعی سکور پر 11 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے ، احمد شہزاد بھی صرف 8 رنز بناکر چلتے بنے، محمد حفیظ بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 8 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، حفیظ کے آﺅٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد بھی وکٹ پر زیادہ دیر کھڑے نہ رہ سکے اور 73 کے مجموعی سکور پر دونوں پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک نے 11 اور سرفراز احمد نے 5 رنز بنائے، عماد وسیم بھی 10 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔ٹاپ آرڈر کی مکمل ناکامی اور 100 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم کا 50 اوورز مکمل کرنا مشکل دکھائی دے رہا تھا لیکن پچھلے میچ کے سنچری میکر بابر اعظم نے شاداب خان کے ساتھ ملکر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 109 رنز کی شراکت قائم کی ،اس دوران بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف مسلسل دوسری اور اپنے کیریئر کی ساتویں سنچری سکور کی ، شاداب خان نے اپنے کیریئر کی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔بابراعظم آخری اوور میں 101 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے، حسن علی نے آتے ہی پہلی گیند پر شاندار چھکا مارا لیکن اگلی ہی گیند پر وہ رن آﺅٹ ہوگئے۔ سری لنکا کی جانب سے لاہیرو گمیج نے 4، تھیسارا پریرا نے 2 جبکہ سرنگا لکمل اور جیفری ویندرسے نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا سے ناکامی کے بعد پاکستانی ٹیم نے دبئی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.