Live Updates

عمران خان کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے

الیکشن کمیشن کی ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو ہدایت

منگل 17 اکتوبر 2017 21:11

عمران خان کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیازی کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق کمیشن نے مختلف سماعتوں کے دوران الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر تحریک انصاف کے چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ خان ہائوس بنی گالہ موہڑہ نور اسلام آباد کے رہائشی عمران خان نیازی کے خلاف عوامی نمائندگی ایکٹ 1976ء کی شق 103 اے کے تحت الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات