تحریک پاکستان سے لے کر آج تک ہر جمہوری تحریکوں میں طلباء نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا
ہے،فردوس شمیم نقوی دیگر جماعتوں کے قائدین کی طرح پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کو بھی طلباء سے خطاب کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے،اکرام سدوزئی
بدھ 18 اکتوبر 2017 19:50
(جاری ہے)
اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے رہنما ارسلان گھمن، آئی ایس ایف کراچی کے صدر اکرام سدوزئی، سید محمد طحہ ، طحہ شیخ ،ثاقب اقبال اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح-ؒ نے تحریک پاکستان کے دوران طلباء کو متحرک کیا۔
کسی بھی معاشرے کی ترقی میں طلباء کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے رہنما ارسلان گھمن کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے چیئرمین عمران خان کو 25اکتوبر کو طلباء سے خطاب کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔خطاب کی اجازت طلب کرنے کے لئے درخواست انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے جمع کروائی گئی تھی جسے انتظامیہ نے قبول نہیں کیا۔ 25اکتوبر کے طلباء کنونشن سے ملک گیر طلباء موومنٹ کا آغاز کردیا جائے گا۔ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے نوجوانوں کو ذمہ داری لینی ہوگی۔ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی کے صدر اکرام سدوزئی کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے دوہرہ معیار افسوس ناک ہے۔ دیگر جماعتوں کے قائدین کی طرح پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو بھی طلباء سے خطاب کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.