محکمہ اطلاعات حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی مناسب عکاسی کرے ،وزیراعلیٰ پرویزخٹک
بدھ 18 اکتوبر 2017 21:58
(جاری ہے)
پریزینٹیشن میں محکمہ اطلاعات کی موجودہ سرگرمیوں اور مجوزہ نئے رول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبے میں شفافیت اور گڈ گورننس پر مبنی ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کی موثر عکاسی کیلئے جامع اصلاحاتی و ترقیاتی مواصلاتی حکمت عملی کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت کے بر سر اقتدار آنے پر جب ہم نے صوبے میں تبدیلی کے ایجنڈے کے تحت ترقیاتی اقدامات کا آغاز کیا تو ہمیں کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا،صوبائی حکومت کا پورا انتظامی نظام تقریباًناکارہ ہو چکا تھا اور محکمے زبوں حالی کا شکار ہونے کے سبب عوامی خدمات بجا لانے کے قابل نہیں تھے تاہم انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے تمام حکومتی شعبوں اور اداروں میں مختلف اصلاحات کا بیڑہ اُٹھایا اور اس سلسلے میں ہمیں ریکارڈ قانون سازی بھی کرنا پڑی ۔پرویز خٹک نے کہا کہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ ساتھ تمام محکموں کو فعال اور عوامی خدمت کے تابع بنایا گیا جبکہ اسلام اور اصلاح معاشرہ کے ضمن میں بھی متعدد اقدامات کئے گئے جن میں پرائمری سطح پر ناظرہ قرآن ، میٹرک کی سطح پر قرآن باترجمہ، سودی کاروبار اور جہیز کی لعنت پر پابندی کے اقدامات شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری قانون سازی کے اہم نکات میں اطلاعات اور خدمات تک رسائی،وسل بلوئراور کنفلکٹ آف انٹرسٹ بھی قابل ذکر ہیںجن کی بدولت معاشرے سے کرپشن اور بدعنوانیوں کاخاتمہ ہوکر اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل ہموار ہو گی ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ محکمہ اطلاعات اپنے نئے کردار کے تحت تبدیلی کے اقدامات سے متعلق عوامی شعور اُجاگر کرے اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی مناسب عکاسی کرے جو گڈ گورننس اور شفافیت کا لازمہ ہے۔انہوںنے صوبے میں تجاوزات کے خلاف مہم کو بھی کامیاب بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ شہروں کا حسن گہنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں ، طلباء اور مریضوں کی آمدورفت میں رکاوٹوں کا باعث بنتے ہیںجن کی مہذب اور ترقیافتہ معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔وزیراعلیٰ نے سیکرٹری اطلاعات کی طرف سے پیش کردہ مجموعی پبلسٹی پلان سے کلی اتفاق کرتے ہوئے اس سراہااور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس پر عمل درآمد کے سلسلے میں پورا تعاون کریں۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.