مددگار 15 سے شہریوں کو دن اور رات میں کسی بھی وقت پولیس کی بروقت مدد مل سکے گی،ایس ایس پی جعفرآباد
بدھ 18 اکتوبر 2017 23:24
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مددگار ون فائیو کے اہلکاروں میں موٹر سائیکلوں کی فراہمی کے موقع پر پولیس کے جوانوں سے خطاب بعد ازاں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اپنے ذمہ داریوں سے ہرگز غافل نہیں مددگار ون فائیو کا مقصد شہریوں اور مسافروں کو بروقت کسی بھی حادثے یا جرم کی صورت میں فوری ریلیف یا مدد کی فراہمی ہے۔ اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ون فائیو سینٹر کو فعال بنایا گیا ہے۔ سینٹر میں پولیس کو ایمبولینس سروس اور فائر برگیڈ کی سہولیات بھی حاصل ہو ں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس تھانوں میں مظلوم کی داد رسی کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پولیس پراسکیوشن کو مزید بہتر اور فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹھوس شہادتوں کی بنیاد پر مقدمات قائم کئے جائیںگے تاکہ ملزمان کسی بھی صورت تفتیشی عمل کی کمزوری کا فائدہ لیکر عدالتوں سے چھوٹنے نہ پائیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اوستہ محمد اور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوںپر قابو پالیا گیا ہے جبکہ صوبے اور ملک میں جاری دہشت گردی کے حالیہ واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پولیس کو چوکس کر کے قومی تنصیبات کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تو دوسری جانب ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی چیکنگ کو مزید موثر بنانے کیلئے خصوصی دستے تعینات کر دئے ہیں پبلک مقامات پر سادہ لباس میں اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جو مشتبہ افراد پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.