سر ی لنکن وزیر کھیل نے مالنگاکی لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے الگ ٹیم کی درخواست مسترد کر دی
یہ حق کھلاڑیوں کا نہیں کہ وہ اپنی مرضی کے میچز کا انتخاب کریں کہ کس میں انھیں کھیلنا ہے اور کس میں نہیں، پاکستان کے خلاف تینوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے ایک ہی ٹیم منتخب کی جائے گی،سری لنکن وزیر کھیل
جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:33
(جاری ہے)
وزیرِ کھیل کا یہ بیان دراصل پاکستان کے دورے پر جانے کے سلسلے میں سری لنکن حکومت کی جانب سے باضابطہ توثیق بھی ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سکیورٹی کی یقین دہانی پر اپنا مثبت ردعمل ظاہر کرچکا ہے۔
خیال رہے کہ سری لنکا میں کرکٹ سمیت تمام ٹیموں کے سلیکشن کی حتمی منظوری کا اختیار وزارتِ کھیل کے پاس ہے۔پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان بیس اکتوبر کو متوقع ہے۔لستھ مالنگا کے علاوہ کپتان اپل تھرنگا بھی پاکستان جانے سے انکار کرچکے ہیں لیکن دوسری جانب جن چالیس کھلاڑیوں نے پہلے پاکستان جانے کے سلسلے میں بورڈ کو اپنے تحفظات ظاہر کیے تھے ان میں سے بھی متعدد نے اپنی رائے تبدیل کردی ہے اور وہ پاکستان جانے کے لیے تیار ہوچکے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چھبیس اور ستائیس اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل انتیس اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.