دورہ پاکستان، ویسٹ انڈیز سیریزکی آمدن سے حصہ وصول کرنے کا خواہاں
معاملات طے کرنے کیلیے پی سی بی حکام سے بات چیت جاری،مجوزہ شیڈول کے مطابق 3ٹی ٹوئنٹی میچز 8سے 12یا 15سے 19نومبر تک ہونگے
جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:32
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کیخلاف لاہورمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیو کیمرون نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی ٹیم پاکستان بھجوانے پر آمادگی ظاہر کی تھی، سری لنکن اسکواڈ کی واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے لاہور آمد کے بعد کیریبیئنز کا ٹور بھی طے پاجانے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مقابلہ 8،دوسرا 10اور تیسرا 10نومبرکو کھیلنے میں دلچسپی رکھتی ہے،دوسری جانب پی سی بی نے ابتدائی طور پر 15،17اور 19نومبر کی تاریخیں موزوں سمجھ رکھی ہیں، ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیزاس ٹور میں ا?مدن کا حصہ وصول کرنے کا خواہاں ہے، پی سی بی نے 2019میں مکمل سیریز کیلیے کیریبیئن جزائر کا دورہ کرنے کی پیشکش کی ہے،تاہم مالی معاملات میں حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
-
وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.