وزیراعلیٰ پنجاب نے جناح ہسپتال کے ٹھنڈے فرش پر زہرہ بی بی کی ہلاکت کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی ، دوبارہ انکوائری کا حکم

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:38

وزیراعلیٰ پنجاب نے جناح ہسپتال کے ٹھنڈے فرش پر زہرہ بی بی کی ہلاکت کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب جناح ہسپتال کے ٹھنڈے فرش پر زہرہ بی بی کی ہلاکت کی انکوائری رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس واقعہ کی دوبارہ انکوائری کرنے کا حکم دیدیا ہے انکوائری رپورٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری ٹھیک نہیں ہوئی سیکرٹری پراسکیوشن کی جانب سے کی گئی انکوائری میں لوپول باقی ہیں جن کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی جس پر انہوں نے انکوائری دوبارہ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔