پشاور، پیشہ ورانہ تربیت جوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے،آئی جی پولیس خیبرپختونخوا
جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:44
(جاری ہے)
پولیس سربراہ نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس صحیح سمت پر گامزن ہے اور اپنی سخت محنت اور کوششوں کے بل بوتے پر ایک مکمل فورس بن کر ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہوچکی ہے۔
آئی جی پی نے آپریشنل کمانڈ کورس کو اعلیٰ ماتحتان کی پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اہلکاروں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ اور ہر آفیسر بذات خود اپنے کمانڈ میں زیر کمانڈ اہلکاروں کی اس طرح نگرانی کرے گا کہ آنے والے دنوں میں یہ فورس مشکل وقت میں آپریشن کے دوران نہ صرف عوام بلکہ اپنے آپ کو بھی محفوظ کرسکے گی۔ آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس فورس کے جانبازوں نے ملک کے اندرونی دفاع کے لیے محنت، جانفشانی اور فرض شناسی کی اعلیٰ روایات قائم کرکے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ صوبے میں امن و آمان کی صورتحال کافی بہتر ہوچکی ہے۔ پچھلے دس سالوں کے مقابلے میں دہشت گردی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اندرونی اور بیرونی حالات کے پیش نظر دہشت گردی کے خدشات اب بھی موجود ہیں تاہم خیبر پختونخوا پولیس ان سے غافل نہیں ہے۔ہمیں اپنی تربیتی صلاحیتوں میں مزید بہتری لانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں ایلیٹ فورس کے یونٹ موجود ہیں۔اب خیبر پختونخوا پولیس کو ہزاروں کی تعداد میں اعلیٰ ماتحتان پولیس افسروں کو کورس کی چکّی میں سے گزارنا ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ یہ امر باعث تسلی ہے کہ سپاہی کے علاوہ اعلیٰ ماتحتان بھی تربیت کے سخت مراحل طے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دن بدن تربیت کے ذریعے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کررہی ہے۔ اور تمام شعبہ جات اپنے فرائض وابستہ توقعات کے مطابق بطریق احسن ادا کررہے ہیں۔ آئی جی پی نے پاس آئوٹ ہونے والے اعلیٰ ماتحتان سے کہا کہ یہ کورس آپ کو اپنے ماتحتان کی اچھی کمانڈاورنگرانی کا قابل بنائے گا۔ اور چھاپوں اورسیکورٹی ڈیوٹیوںکے دوران آپ کو منفردمقام عطا کرے گا۔ آئی جی پی نے کہا کہ فیلڈ میں ڈیوٹیاں دینے والے تمام اعلیٰ ماتحتان کو یہ کورس لازمی کرنا ہوگا۔جس سے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف فورس کی صلاحیتیںبڑھ جائیں گے۔ پولیس ایکٹ 2017 کا ذکر کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ اس پر سرعت سے کام جاری ہے تین چار مہینے میں خیبر پختونخوا میں ایکٹ کو مکمل طور پر نافذ کیا جائیگا۔ صوبائی، ضلعی کمپلینٹ کمیشن بن رہے ہیں اور اب تک اٹھائے گئے تمام اقدامات کو یکجا کرکے ایکٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر کے پرنسپل نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اعلیٰ ماتحتان کو دو مہینے کی کورس میں فراہم کی جانے والی تربیت ٹارگٹ ہارڈننگ، آفینسیوں آپریشن، سیکورٹی آپریشن ، فرسٹ ایڈ، ہتھیاروں کے استعمال ،بیسک ای اُو ڈی ریڈ، کانوائے کی حفاظت ،پیٹرولنگ ناکہ بندی اور کارڈن آپریشن پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔ کورس کے شرکاء نے کورس کے دوران حاصل کردہ تربیت کے عملی مظاہرے بھی دکھائے۔دو مہینے کی آپریشنل کمانڈ کورس میں 100اعلیٰ ماتحتان پاس آئوٹ قرار دیئے گئے۔ سب انسپکٹر طارق عثمان کو کورس کا مجموعی طور پر بہترین کیڈٹ قرار دیاگیا۔ جبکہ سب انسپکٹر نوید احمد اور سب انسپکٹر اقبال الدین بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبرپررہے۔ آئی جی پی نے پاس آئوٹ ہونے والے اعلیٰ ماتحتان میں کورس سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔ کمانڈ نٹ ایلیٹ فورس ڈاکٹر محمد نعیم نے آئی جی پی کو پولیس شیلڈ پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.