جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کھلاڑیوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا،ڈپٹی کمشنر عبدالرشید ذرداری

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:20

حیدرآباد19اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) کھیلوںکے مقابلوںسے نہ صرف کھلاڑیوں کی ذہنی جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا بلکہ ان کو آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں اور مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول کھلاڑیوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارمہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار عبدالرشید ذرداری ر نے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیرز سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون منعقدہ افیسٹول کے بیڈمنٹن فائنل میچ کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ فوکل پرسن برائے اسپورٹس عبدالحمید راجپوت نے ڈسٹرکٹ میں کھیلوں کے مقابلے شاندار انداز میں کراکے نوجوانوں کو جشن آذادی کی خوشیوں میں شامل کیا ہے انھوں نے کہا کہ ہم دیگرکھیلوں کے مقابلے بھی شاندار انداز میں کرائیں گے تاکہ نوجوانوں کو کھیلنے کے مزید مواقعے مل سکیں ، انھوں نے کہا کہ اس فیسٹول سے نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے جو شہر اور ملک کا نام روشن کریں گے، اس موقع پرفوکل پر سن برائے اسپورٹس سندھ اسپورٹس بورد عبدالحمید راجپوت نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں اوع جیم خانہ ٹنڈوالہیار کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے اور مقابلے کا رجحان پید ہوا تعاون جاری رہا تو آئندہ بھی کھیلوں کے مقابلے کراتے رہیں گے ،اس موقع پر کھلاڑیوں اور مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔