تحصیل ناظم ایبٹ آباد کی ہدایات پر تجاوزات سروے مکمل، آپریشن شروع کر دیا گیا
جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:21
(جاری ہے)
عوامی شکایات اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحاق ذکریا، نائب ناظم سردار شجاع احمد اور اینکروچمنٹ کمیٹی کے ممبران نے ان تجاوازات کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ضلعی اور تحصیل انتظامیہ ایک پیج پر نظر آئے۔ واضح رہے کہ تجاوزات کی نشاندہی کیلئے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ نے دو ماہ مکمل سروے کر کے تجاوزات مافیا کی نشاندہی کر دی ہے۔ آپریشن کے دوران پہلے فیز میں لنک روڈ دوسرے میں فوارہ چوک اور پھر مین بازار سے پختہ تجاوزات کو ہٹایا جائے گا۔ اس موقع پر تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحاق ذکریا نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا، ازخود تجاوزات ختم کرنے والے افراد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انتظامیہ کا بھی ان کے ساتھ مکمل تعاون رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات آپریشن کے دوران تمام سٹیک ہولڈرز کی رائے کو اہمیت دے رہے ہیں اور انہی کی مشاورت سے یہ عمل مکمل کیا جائے گا اور ایبٹ آباد کے قدرتی حسن کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔ 40 سالہ پختہ تجاوزات کو مسمار کرنے پر عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحاق ذکریا، تحصیل نائب ناظم، ممبران تحصیل کونسل اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار
-
عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار 2ایجنٹس کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
-
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
-
علی امین گنڈاپور نے وفاق پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،فیصل کریم کنڈی
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.