Live Updates

مریم نواز کے میڈیا سیل کا کارکن انور عادل تنولی گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:46

مریم نواز کے میڈیا سیل کا کارکن انور عادل تنولی گرفتار
اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء) مریم نواز کے میڈیا سیل کا کارکن انور عادل تنولی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے مریم نواز کے میڈیا سیل کا کارکن انور عادل تنولی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انور عادل تنولی پر اعلی عدلیہ او فوج کیخلاف منفی مہم چلانے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے نے اس حوالے سے انور عادل تنولی کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ انور عادل تنولی مریم نواز کے قریبی ساتھی کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔


Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :