جولیا رابرٹس کی ڈرامہ فلم’ونڈر‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

فلم 17نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ اکتوبر 11:41

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2017ء)ہالی وڈ کی اداکارہ جولیا رابرٹس کی نئی ڈرامہ فلم ونڈرکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔اسٹیفن چبوسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی اس ہی نام کے بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی ہے جو ایک ایسے بچے کے گرد گھوم رہی ہے جس کا چہرہ پیدائشی طور پر دوسرے بچوں سے الگ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں جولیا رابرٹس کے علاوہ جیکب ٹریمبلے،اوون ولسن،مینڈی پیٹنکن،سونیا براگا،ڈینیل روز اور برائس گھیسر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم 17نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔