نوجوان انٹرپرینیورز کلین ٹیکنالوجی انوویشنز کو اپنا کر کاروبار کو بہتر فروغ دے سکتے ہیں ،ْشیخ عامر وحید
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:52
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ صنعتی شعبے کو نئے دور کے تقاضوں کے مطابق ترقی کرنے کیلئے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور رینیو ایبل انرجی سمیت دیگر شعبوں میں کلین ٹیکنالوجی پر مشتمل نئی ایجادات کی اشد ضرورت ہے لہذا نوجوانوں کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ صنعتوں کو درپیش مسائل بہتر طور پر حل کرنے کیلئے کلین ٹیکنالوجی والی نئی ایجادات پر مبنی مصنوعات متعارف کرائیں جس سے صنعتی شعبہ بھی بہتر ترقی کرے گا اور ان کے کاروبار کو بھی پائیدار ترقی ملے گی۔
یونیڈو کی ملکی نمائندجہ محترمہ نادیہ آفتاب نے ملک میں پائیدار صنعتی ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے یونیڈو کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یونیڈو خاص طور پر صنعتی شعبے میں جدت پسندی اور انفراسٹریچکر کو بہتر کرنے کیلئے مفید کوششیں کر رہی ہے۔ انہوںنے بزنس کلینک پروگرام میں حصہ لینے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جو دور دراز سے اس اہم پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے آئے۔ انہوں نے اس پروگرام میں یونیڈو کے ساتھ اشتراک کرنے پراسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کابھی شکریہ ادا کیا۔ بزنس کلینک پروگرام دو دن کیلئے منعقد کیا گیا جس میں کاروبار کے خواہش مند انٹرپرنیورز نے اپنے اپنے بزنس ماڈل کو درپیش مسائل اجاگر کئے اور کاروبار و ٹیکنالوجی شعبے کے ماہرین نے ان کو مسائل کے بہتر حل انہیں بتائے۔اس پروگرام کے تحت کلین ٹیکنالوجی شعبے کے جدت کاروں کو اپنی ایجادات کوکمرشلائز کرنے میں ان کی حوصلہ افزائی کی گئی تاکہ صنعتی شعبے، معاشرے اور معیشت کو ان کی ایجادات سے استفادہ حاصل ہو سکے۔یونیڈو جدت کاروں کو تربیت، استعداد کار کی بہتری اور سرمایے تک رسائی کی کوششوں میں تعاون کرتی ہے اور ان کو کلین ٹیکنالوجی والی نئی ایجادات پر مبنی مصنوعات کو متعارف کرانے میں بھی مدد کرتی ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید اور یونیڈو کی نیشنل پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہینہ وحید نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.