آزاد کشمیر کا یوم تاسیس شایان شان اندازمیں منانے کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے

اتوار 22 اکتوبر 2017 14:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء)آزاد کشمیر کا یوم تاسیس شایان شان اندازمیں منانے کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں گزشتہ روز یونیورسٹی کالج گرائونڈ سٹی کیمپس میں فل ڈریس ریئرسل کی گئی جس میں آئی جی پولیس ڈاکٹر شعیب دستگیر، سیکرٹری سروسزچوہدری لیاقت حسین،سیکرٹری پی پی ایچ خواجہ محمد احسن،چیئرمین ٹیوٹاظفر نبی بٹ،کمشنر مظفرآبادظفر محمود خان ،ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف سمیت تمام محکموں کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔فل ڈریس ریئرسل میں ضلعی انتظامیہ،پولیس کے دستے، پولیس بینڈز، طلباوطالبات بھی شریک تھے ۔