پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدہ بارے مذاکرات کا نواں دور6 سے 8 نومبر کو منعقد ہوگا،چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات جنوری کے ابتدائی ہفتے میں منعقد ہونگے،حکومت تجارت کے فروغ کے ضمن میں مسابقتی ماحول فراہم کرنے کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے، تجارت کے فروغ کیلئے مقامی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی جاری ہے
وفاقی سیکرٹری تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری محمد یونس ڈھاگہ کی’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو
اتوار 22 اکتوبر 2017 14:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیاء میں ممکنہ منڈیوں سے استفادہ کرنے کیلئے پاکستان نے ویت نام اورانڈونیشیا کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدوں پر ابتدائی مذاکرات شروع کردیئے ہیں، پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات کا نواں دور6 سے 8 نومبر کو منعقد ہوگا، ان مذاکرات میں ایف ٹی اے پر حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ آٹو موبائل اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں آفرلسٹوں کا تبادلہ کریں گے تاکہ ان شعبوں میں تجارت سے متعلق تحفظات کا ازالہ کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیکسٹائل ، زرعی مصنوعات، پلاسٹک اور فارما سیوٹیکل شعبے کی100 مصنوعات پر رعایت کا خواہشمند ہے کیونکہ تھائی لینڈ نے کئی دیگرممالک کو ان مصنوعات پر رعایتیں دی ہیں۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ چین نے 65 پاکستانی مصنوعات کو اپنی منڈیوں تک رسائی دینے پرآمادگی کا اظہارکیا ہے۔ اس کے علاوہ آفر لسٹ میں شامل دیگر آئٹمز پربھی رعایتیں دی جائیں گی، چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات جنوری کے ابتدائی ہفتے میں منعقد ہونگے، ہماری خواہش ہے کہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات سے قبل65اشیاء پرڈیوٹی کی چھوٹ دی جائے۔ میرین انشورنس بل 2017ء سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی منظوری سے قبل پاکستان کے پاس میرین انشورنس کے حوالے سے کوئی قانون نہیں تھا اور تجارت برٹش میرین ایکٹ مجریہ 1906ء کے تحت ہورہی تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.