8ء کے انتخابات میں صرف شیرہی دھاڑے گا‘ برساتی سیاسی مینڈک شیرکی دہاڑ سن کر بھاگ جائیں گے‘نو صبح اکبر

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر رہنماء نوصبح اکبر نے کہا ہے کہ2018ء کے انتخابات میں صرف شیرہی دھاڑے گا‘ برساتی سیاسی مینڈک شیرکی دہاڑ سن کر بھاگ جائیں گے‘سازشی اور مہرے ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائینگے اور محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک اسی طرح ترقی کرتا رہے گا اور ملک و قوم کے دشمن عناصروں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت میں کوئی کسرنہیں چھوڑینگے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہروں کی سیاست دفن ہوچکی ہے اور مہروں کا دورختم ہوگیاہے ‘مخالفین کی سیاست نوازشریف کا نام لئے بغیر آگے نہیں بڑھتی‘نوازشریف اقتدارمیں آتے ہیں تو سڑکیں بنتی ہیں‘ موٹروے بنتی ہیں‘ ملک سے اندھیرے ختم ہوتے ہیں‘گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوتی ہے اور ملک و قوم کی فلاح کیلئے بے شمار میگاپراجیکٹس لگتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ محمد نوازشریف ترقی کے ضامن ہیں‘ قوم جانتی ہے کہ ہربار محمد نوازشریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملتاہے ‘ نوازشریف نے ہمیشہ اپنے دورِ اقتدارمیں ملک وقوم کی خدمت اورملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیاہے ۔