کینیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ ، 5 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم میں شامل افراد کے زیر استعمال تھا ،ْذرائع

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:11

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) مشرقی افریقی ملک کینیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم میں شامل افراد کے زیر استعمال تھا۔

(جاری ہے)

ایک ہوٹل سے پرواز کرنے کے فوری بعد یہ جھیل نکارو میں گر گیا ،ْمقامی انتظامیہ کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار تمام 5 افراد میں سے کسی کے بھی بچنے کی امید نہیں ۔جھیل میں گرے ہیلی کاپٹر اور لاشوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :