حکومت کی شب و روز محنت کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، بہت جلد بجلی کی بر آمد کے قابل ہو جائیں گے، گورنر سندھ
ملک کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ، معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، شہر قائدایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن رہا ہے غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ہو رہاہے ، نجی سیکٹر کے فعال کردار سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے ، محمد زبیر کا پری سی ای او سمٹ ایشیائ سے خطاب
اتوار 22 اکتوبر 2017 20:01
(جاری ہے)
اس موقع پر وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان کے صدر زبیر طفیل ،معروف صنعت کار ایس ایم منیر، سینیٹر عبد الحسیب خان ، مرزا اختیار بیگ اور ملک بھر سے آئے ہوئے 200 سے زائد کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز بھی موجود تھے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ 2013 ئ کے حالات بہت خراب تھے ، اس وقت حکومت کو دو بڑے چیلنجز درپیش تھے جن میں امن و امان اور سنگین بجلی بحران شامل ہے ، حکومت نے ان دونوں چیلنجز کو قبول کرتے ہوئے شب و روز محنت کی ، آج اس کے نتائج سب کے سامنے ہے ، پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہت بہترہوچکی ہے جبکہ بجلی کا بحران بھی کافی حد تک ختم ہو چکا ہے ،توانائی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ بجلی بھی آرہی ہے تمام توانائی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں بہت جلد بجلی بحران نہ صرف ختم ہو جائے گا بلکہ ہم اپنی ضروریات سے زائد بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کے حالات اس قدر خراب ہو چکے تھے کہ کوئی بھی غیر ملکی سرمایہ کار کراچی آنے سے کتراتے تھے ،معاشی سرگرمیاں بھی ماند پڑچکی تھی لیکن آج صورتحال میں واضح فرق ہے ، شہر ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن رہا ہے ، رات گئے تک معاشی ، سماجی ، ثقافتی ، ادبی ، صنعتی سمیت دیگر سرگرمیاں جاری ہیں ، حکومت کا بھرپور فوکس امن و امان کے تسلسل پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 90 فیصد سے زائد معاشی شعبوں کے مرکزی دفاتر کراچی میں ہے اوردنیا بھر کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے دفاتر بھی شہر میں ہیں جس سے اس شہر کی اہمیت کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے ، شہر میں بھرپور استعداد ہے غیر ملکی سرمایہ کار کراچی میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہا ہے ، نجی سیکٹر کے فعال کردار سے مقامی لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع دستیاب ہورہے ہیں۔ پروگرام سے خطاب میںوفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان کے صدر زبیر طفیل نے کہا کہ سی ای او کلب ایک اچھا اقدام ہے ، اور اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد سے ایک دوسرے کو سمجھنے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔ سینیٹر عبد الحسیب خان نے کہا کہ سی ای او کلب خوش آئند ہے اس سے قومی معیشت میں بہتری یقینی ہے۔سی ای او کلب کے بانی صدر اعجاز نثار نے پروگرام میں شرکت کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشی سرگرمیوں سے متعلق ہر تقریب میں گورنر سندھ شرکت کرتے ہیں جو قومی معیشت سے ان کے لگا? کا واضح ثبوت ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.