احتساب کے عمل کو تیز اور بلاتعصب ہونا چاہیے ،جمہوری وطن پارٹی

بہتر ہوگا آنے والے الیکشن سے قبل احتساب ہوجائے تاکہ ملک کو کرپشن سے پاک قیادت میسر آسکے،بیان

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاکہ احتساب کے عمل کو تیز اور بلاتعصب ہونا چاہیے بہتر ہوگا کہ آنے والے الیکشن سے قبل احتساب ہوجائے تاکہ ملک کو کرپشن سے پاک قیادت میسر آسکے کیونکہ ملک کو موجود بحرانوں سے صرف پاکصاف قیادت پر نکال سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک بار بار تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا نہ ہی ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں ۔کرپٹ افراد سے دیل کرنے کرپشن کو تقویت پہنچائی ہے اور عوام چاہتے ہیں کہ ایسا کڑا احتساب ہو اور کرپٹ افراد کو ایسی سزائیں دی جائیں کہ آئندہ کسی کو جرات نہ وہوسکے کہ وہ عوام کا پیسہ لوٹنے کی کوشش کرے بیان میں مزید کہاگیا کہ ہمیں فخر ہے اپنے شہید قائد نواب اکبر بگٹی پر جنہوں نے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا اور آج تک ان پر کسی قسم کی کرپشن کا الزام تک نہیں لگا ۔

متعلقہ عنوان :