کراچی،رئیس گوٹھ بلدیہ ٹائون میں ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب ہونے والے رینجرز مقابلے کا مقدمہ سی ٹی ڈی سول لائن تھانے میں درج

مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔ مقدمے میں پولیس مقابلے اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کا اندارج کیا گیاہے،ایس پی مظہرمشوانی

پیر 23 اکتوبر 2017 13:09

کراچی،رئیس گوٹھ بلدیہ ٹائون میں ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب ہونے والے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ بلدیہ ٹائون میں ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب ہونے والے رینجرز مقابلے کا مقدمہ سی ٹی ڈی سول لائن تھانے میں درج کرلیا گیاہے جبکہ مارے جانے والے دہشت گردووں کی شناخت ہوگئی ہے ۔اس ضمن میںایس پی مظہر مشہوانی بتایاکہ مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔

مقدمے میں پولیس مقابلے اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کا اندارج کیا گیاہے۔ مقدمہ کا نمبر 171/2017 ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب رئیس گوٹھ میں رینجرز اور دہشتگردوں کے مقابلے کے دوران انصار الشرعیہ کے آٹھ دہشتگرد مارے گئے تھے۔ مارے گئے دہشتگردوں میں انصار الشرعیہ کا امیر عبداللہ ہاشمی بھی شامل تھا۔ عبداللہ ہاشمی کراچی میں پولیس کلنگ، ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت شہریار الدین عرف عبداللہ ہاشمی، ارسلان بیگ، مہار الحق، سعد جمال، حسان ہارون، طلحہ انصاری، کامران ریاض اور ابوبکر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :