ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے حصول علم ناگزیر ہے ، سینئر وزیر بلدیات
موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے، حصول تعلیم ہی سے ہمارے مسائل حل ہوں گے ،تعلیم ہی کے ذریعے ملک میں حقیقی تبدیلی آسکتی ہے، عنایت اللہ خان کا گرلز ہوسٹل کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب
پیر 23 اکتوبر 2017 19:52
(جاری ہے)
خواتین اساتذہ کو مراعات دیں گے اور خواتین کے شرح خواندگی میں اضافہ کریںگے ۔نوجوانوں میںصلاحتیں موجود ہیں ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی سے بہتر نتائج متوقع ہوسکتے ہیں۔
صوبائی حکومت نے سب سے زیادہ فنڈز تعلیم کے لیے رکھی ہے ۔ وہ شرینگل یونیورسٹی دیر بالا میں دس کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گرلز ہاسٹل کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطا ب کر رہے تھے ۔ تقریب میں قائم مقام وائس چانسلر شرینگل یونیورسٹی بادشاہ حسین ، ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح الدین ، ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی ،امیر جماعت اسلامی دیر بالا حنیف اللہ خان ایڈووکیٹ اور دیگر مہمانوں بھی موجود تھے ۔ سینئروزیر عنایت اللہ خان نے شرینگل یونیورسٹی میں ترقیاتی کاموں کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کا اعلان بھی کیا۔ سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا طالب علم کل قوم کے رہنماء ہوںگے اس لیے تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنانے کے لیے موجودہ حکومت شعبہ تعلیم کو ترجیحی بنیادوں پر توجہ دے رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ طلباء ملک و ملت کاسرمایہ اور امید کی کرن ہے ۔طلباء کی علم دوستی و تعلیم کے ساتھ سنجیدگی کارویہ ہی وطن عزیز کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔صوبہ میںیکساں نظام تعلیم رائج کرکے امیر غریب کا فرق ختم کریںگے ۔صوبہ میںتعلیم کے لیے بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈ ز مختص کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.