شدت پسندوں کے 99 فیصد ٹھکانے تباہ کردیئے ،ْاحسن اقبال

منگل 24 اکتوبر 2017 13:41

شدت پسندوں کے 99 فیصد ٹھکانے تباہ کردیئے ،ْاحسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں شدت پسندوں کے 99 فیصد ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں ،ْ اب پاکستان میں تیزی سے امن بحال ہو رہا ہے ،ْمنشیات اور کلاشنکوف کلچر افغان جنگ کے نتیجے میں ہمیں ملا۔

(جاری ہے)

منگل کو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ ہمارے معاشرے کو آج بھی افغان جنگ کے باعث مسائل کاسامنا ہے ،ْاسامہ بن لادن کو ہمارے اس وقت کے اتحادیوں نے متعارف کرایا تھا جبکہ ہمیں منشیات اور کلاشنکوف کلچر افغان جنگ کے نتیجے میں ملا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شرح نمو بڑھ رہی ہے اور بجلی بحران پرکافی حد تک قابو پالیا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کا تنازعات زدہ خطوں سے بڑا تعلق ہے، عالمی فریم ورک کی روشنی میں انسانی اسمگلنگ کے تدارک پرکام ہورہا ہے ،ْانسانی اسمگلنگ کامسئلہ بیروزگاری کی وجہ سے پیدا ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :