شوبز لائف سے توبہ تائب کرنے والی نور بخاری انکم ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ روپے کی نادہندہ نکلیں

ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے اکاونٹ منجمد کر دئیے

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 13:48

شوبز لائف سے توبہ تائب کرنے والی نور بخاری انکم ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2017ء) مایہ ناز پاکستانی ادارکارہ اور شوبز لائف سے توبہ تائب کرنے والی نور بخاری انکم ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ روپے کی نادہندہ نکلیں۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے مطابق اداکارہ نور نے 2015 میں اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے اور وہ انکم ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ روپے کی نادہندہ ہیں۔ایف بی آر کی طر ف سے انہیں واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی کے لیے متعدد بار نوٹسز دیئے گئے لیکن اس کے باوجود عدم ادائیگی پر ان کے بینک اکاونٹس میں موجود ایک لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم نکال کر اکائونٹ منجمد کر دیا گیا۔ایف بی آر نے اس کے علاوہ بھی 40 سے زائد معروف فنکاروں کے جمع کرا ئے گئے گوشواروں کی چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :