تحریک انصاف کو سیاست کیلئے زرداری کے این او سی کی ضرورت نہیں، نواز شریف خود کہتے ہیں ملک کا بیڑا غرق ہو گیا اور اپنے ہی وزیر اعظم کے خلاف روزانہ عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں،معیشت ابھی سے نہیں پہلے سے خرابی کی طرف جارہی ہے،نواز شریف بیوی کی عیادت کے نام پرپیشی سے غیر حاضر رہے لیکن اسی روز وہ سعودی عرب چلے گئے،

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرکا بیان

پیر 30 اکتوبر 2017 19:14

تحریک انصاف کو سیاست کیلئے زرداری کے این او سی کی ضرورت نہیں، نواز شریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے نواز شریف خود کہتے ہیں ملک کا بیڑا غرق ہو گیا اور اپنے ہی وزیر اعظم کے خلاف روزانہ عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ،تحریک انصاف کو سیاست کرنے کے لیے زرداری صاحب کے این او سی کی ضرورت نہیں،معیشت ابھی سے نہیں پہلے سے خرابی کی طرف جارہی ہے،نواز شریف بیوی کی عیادت کے نام پر اپنی پیشی سے غیر حاضر رہے لیکن اسی روز وہ سعودی عرب چلے گئے پیر ایک بیان میں انہوں نے کہا نواز شریف خود کہتے ہیں ملک کا بیڑا غرق ہو گیا اور اپنے ہی وزیر اعظم کے خلاف روزانہ عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا ملک میں جمود ہے اور اسکا حل صرف فریش مینڈیٹ ہے تحریک انصاف کو سیاست کرنے کے لیے زرداری صاحب کے این او سی کی ضرورت نہیںاین آر او کی باتیں ہو رہی ہیں اگر این آر او ہوا تو اس سے بڑی تباہی نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا معیشت ابھی سے نہیں پہلے سے خرابی کی طرف جارہی ہے وزیر خزانہ اگر چھ چھ گھنٹے کی پیشیاں بھگتائیں گے تو معیشت کیسے چلے گی ۔ انہوں نے کہا نواز شریف بیوی کی عیادت کے نام پر اپنی پیشی سے غیر حاضر رہے لیکن اسی روز وہ سعودی عرب چلے گئے ۔میں چار سال سے مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی کے ساتھ کام کررہا ہوں، سوائے ایک گروہ کہ تمام لوگ شریف خاندان سے نالاں ہیں۔