پیپلزپارٹی انتشار کی سیاست کررہی ہے، خورشید شاہ کرپشن الزامات کا جواب دیں،زمرد یاسمین

عمران خان خیبرپختون خواہ میں بری طرح ناکا م ہوگئے ہیں وہ ملک کیا چلائیںگے

پیر 30 اکتوبر 2017 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی انتشار کی سیاست کررہی ہے ،پیپلز پارٹی خود کو زندہ رکھنے کے لئے گھٹیاحربے استعمال کررہی ہے ،خورشید شاہ پر کرپشن کے لزامات ہیں وہ ان الزامات کاجواب دیں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے قائدین غیر جمہوری رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں،اایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی والے ہمیشہ ہی جمہوریت کے خلاف سازشیں کرتے آئے ہیں وہ پیپلزپارٹی کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں،آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی روح سے بغاوت کی ہے پیپلزپارٹی پہلے ہی سب کچھ کھوبیٹھی ہے اور اب خورشید شاہ ررہی سہی کسر نکال رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عمران خان اور خورشید شاہ نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کی ہیں اور آمریت کا ساتھ دیا ہے ،عمران خان خیبرپختون خواہ میں بری طرح ناکا م ہوگئے ہیں وہ ملک کیا چلائیںگے،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی پنجاب حکومت کی کارکردگی سے خوف زدہ ہے ،یہ دونوں جماعتیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی ہیں اور دوسری جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں،خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ جمہوری نظام بہتر انداز میںچل سکے۔