Live Updates

عمران خان نے وفاقی حکومت کو فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر پالیسی واضح کرنے کیلئے 10دن کا الٹی میٹم دیدیا

حکومت فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر اپنی حکمت عملی فوری واضح کرے،فاٹا کے عوام کیلئے مختص مالی وسائل منتخب مقامی نمائندوں کے ذریعے صرف کئے جانے چاہئیے،گورنر کو یکطرفہ طور پر تنہا قبائلی عوام کے مستقبل کے فیصلے کا کوئی اختیار نہیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی فاٹا کے قبائلی عمائدین سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 1 نومبر 2017 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی حکومت کو فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر پالیسی واضح کرنے کیلئے 10دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر اپنی حکمت عملی فوری واضح کرے،فاٹا کے عوام کیلئے مختص مالی وسائل منتخب مقامی نمائندوں کے ذریعے صرف کئے جانے چاہئیے،گورنر کو یکطرفہ طور پر تنہا قبائلی عوام کے مستقبل کے فیصلے کا کوئی اختیار نہیں۔

وہ بدھ کو فاٹا کے قبائلی عمائدین سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ قبائلی عمائدین کے وفد میںقبائلی نوجوانوں کی قیادت ،پاکستان کی نمایاں جماعتوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت فاٹا کے پختونخوا میں انضمام پر اپنی حکمت عملی فوری واضح کرے،این ایف سی میں فاٹا کے 3 فیصد حصے پر مؤقف بتایا جائے،حکومت وضاحت کرے پشاور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار کو فاٹا تک توسیع دینے پر کیا لائحہ عمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پختونخوا اسمبلی میں قبائلی عوام کو نمائندگی دینے کا کیا طریقہ کار ہے،مقامی حکومتوں کے نظام کی قبائلی علاقوں تک فوری توسیع ناگزیر ہے،فاٹا کے عوام کیلئے مختص مالی وسائل منتخب مقامی نمائندوں کے ذریعے صرف کئے جانے چاہئیے،گورنر کو یکطرفہ طور پر تنہا قبائلی عوام کے مستقبل کے فیصلے کا کوئی اختیار نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات