چیمپیئنز ٹرافی میں فتح نے قومی ٹیم کا مورال بلند کیا ،ایونٹ میں مزید ایک میچ ہارتے تو مجھے نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا تھا‘ مکی آرتھر
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے محبت ہو گئی ہے،آئندہ کا ہدف 2019ء کا ورلڈ کپ ، محنت سے بہترین ٹیم تیار کریں گے ابوظہبی ٹیسٹ میں شکست سے مایوسی ہوئی، مصباح ،یونس کی غیر موجودگی میں ٹیم کو مشکل ہو رہی ہے ‘ ہیڈ کوچ کی انٹر ویو میںگفتگو
بدھ 1 نومبر 2017 22:04
(جاری ہے)
انہوںنے سری لنکا کے خلاف ابوظہبی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 136 رنز کا ہدف حاصل کرنا چاہیے تھا لیکن ابھی یہ ٹیم نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ٹیم میں توازن قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مصباح الحق اور یونس خان کی کمی محسوس ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جب مصباح اور یونس جیسے کھلاڑی جاتے ہیں تو ٹیم بہت قیمتی تجربے سے محروم ہو جاتی ہے لیکن ہم صحیح سمت میں گامزن ہے کیونکہ ٹیم میں جیت کا جذبہ موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم وہاں کھڑی ہے جہاں ایک سال قبل ہماری ون ڈے ٹیم موجود تھی اور میں ٹیسٹ ٹیم کو بھی وہاں پہنچانا چاہتا ہوں جہاں اس وقت ہماری ون ڈے ٹیم موجود ہے۔انہوں نے کوچنگ کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ نے کسی ایشین ٹیم کی کوچنگ نہیں کی تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے کوچنگ ہی نہیں کی ۔مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے میری جتنی حمایت کی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، انہوں نے مجھے وہ سب کرنے کی اجازت دی جو میں کرنا چاہتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ ہم درست سمت میں گامزن ہیں اور مجھے پاکستان کی کوچنگ کر کے مزہ آ رہا ہے۔ہیڈ کوچ نے شاداب خان کو میچ ونر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان آل رائونڈر کی فیلڈنگ بہت بہترین ہے اور ون ڈے کرکٹ میں ہمارے وکٹ لینے کے فلسفے پر وہ مکمل طور پر پورا اترتا ہے کیونکہ وہ ایک وکٹ لینے والا بالر ہے جبکہ اس کی بیٹنگ بھی بہت شاندار ہے اور بہت جلد ہی بیٹنگ میں بی مزید کارہائے نمایاں انجام دے گا۔جنوبی افریقہ کو اپنی کوچنگ میں عالمی نمبر ایک بنانے والے مکی آرتھر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے علم نہیں کہ جنوبی افریقہ آج تک عالمی کپ جیتنے میں کیوں کامیاب نہیں ہو سکا شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے ہاں ہر چیز سسٹم کے تحت ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم دوطرفہ سیریز باآسانی جیت جاتی ہے لیکن زیادہ میچ جیتنے سے ہم صرف عالمی نمبر ایک بن پاتے ہیں اور جب بڑے میچوں کی باری آتی ہے اور کچھ مختلف سوچ کے ساتھ میدان میں اترنے کا وقت آتا ہے تو وہ ناکام ہو جاتے ہیں۔آرتھر نے پاکستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں ہمیں بھارت کے ہاتھوں ایک بدترین شکست ہوئی اور اگر ہم جنوبی افریقہ کے خلاف میچ ہار جاتے تو شاید مجھے کوچ کے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑتا لیکن ہم جنوبی افریقہ کے خلاف منصوبہ بندی کر سکتے تھے کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ وہ کس طرح کی کرکٹ کھیلیں گے اور کیا کرنے میدان میں اتریں گے لیکن پاکستانی ٹیم کا معاملہ ایسا نہیں ہے اور وہ ایک غیرمتوقع ٹیم ہے جو چیزوں کو ہرلمحے بدلنے کیلئے میدان میں اترتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
راجیورام اور جو سیلسبری اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
’انکی ٹریننگ دوبارہ کروائیں لیکن کاکول سے نہ کروائیے گا، تماشائی کی چیئرمین پی سی بی سے فرمائش
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں امریکہ سے بھی ہار سکتا ہے، رمیز راجا کا دعویٰ
-
واپڈا کی ٹیم نے نیشنل چیلنج کپ کا ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان کیلئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈز کا ریکارڈ رضوان کے نام
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے دہلی کیپٹلز کو47رنز سے ہرادیا
-
ایورج کیلئے کھیلنا کھلاڑی کو 'اوسط درجے کا بلے باز' بنا دیتا ہے: محمد رضوان
-
دوسرا ٹی ٹونٹی جیتنے کے بعد شاہد آفریدی کی قومی بیٹرز کے سٹرائیک ریٹ کی تعریف
-
نوویک جوکووچ کو اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز میں شکست ، ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے
-
آئیگا نتالیہ نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16رائونڈ میں جگہ بنا لی
-
آئرلینڈ میں شاہین آفریدی سے افغان تماشائی کی بدتمیزی، ویڈیو وائرل
-
پاکستان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں پہلی بار 15 چھکے جڑ دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.