سعودی عرب کی معروف ٹی وی اینکر نے لائیو نشریات میں سرکے بال منڈوالیے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 2 نومبر 2017 17:09

سعودی عرب کی معروف ٹی وی اینکر نے لائیو نشریات میں سرکے بال منڈوالیے
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2017ء) عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی معروف ٹی وی اینکر نے لائیو شو کے دوران چھاتی کے کینسر میں مبتلا خواتین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سر کے بال منڈوا دیے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی ٹی وی اینکر امیمہ التمیمی جوکہ ماہر نفسیات بھی ہیں ، نے خواتین کے حوالے سے مشہور ٹی وی شو ’سیدتی‘ کے دوران چھاتی کے کینسر کی آگاہی مہم کے سلسلے میں اس موذی مرض کی شکار خواتین سے اظہار یکجہتی کا منفرد انداز اپناتے ہوئے لائیو شو میں بال منڈوادیے۔

اینکرپرسن کے بال منڈوانے پر پروگرام کے شرکاء انتہائی جذباتی ہوگئے اور بہت سے خواتین توجذبات پر قابو بھی نہ رکھ سکیں اور زار و قطار رونے لگیں۔ شرکاء نے خاتون اینکرپرسن کے اس منفرد اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنے اس اقدام سے اینکر پرسن نے چھاتی کے کینسر میں مبتلا خواتین کی دلی جوئی کا ایک منفرد انداز اپنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :