Live Updates

نوازشریف کی پیشی ،ْ خواتین ارکان اسمبلی کا عدالت کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج

جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں مریم نواز اور نواز شریف کے حق میں خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں

جمعہ 3 نومبر 2017 12:41

نوازشریف کی پیشی ،ْ خواتین ارکان اسمبلی کا عدالت کے اندر جانے کی اجازت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ (ن )کی خواتین ارکان اسمبلی نے عدالت کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ کے حامی اور کارکن بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور انہوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں مریم نواز اور نواز شریف کے حق میں خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔واضح رہے کہ نیب نے 8 ستمبر کو نوازشریف اوران کے بچوں کے خلاف لندن فلیٹس ،ْآف شورکمپنیوں، عزیزیہ اسٹیل اورہل میٹل کمپنی سے متعلق 3 مقدمات درج کیے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے تینوں نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق نوازشریف کی درخواست منظور کی۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما لیکس سے متعلق مقدمے میں نواز شریف کو اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نا اہل قرار دے دیا تھا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات