ْ مسلم لیگ (ن) کے کارکن نواز شریف کی گاڑی نیچے آتے آتے بچ گئے ، ایک کارکن معمولی زخمی

سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی ڈرائیور کو گاڑی تیز چلانے کی ہدایت کی تھی

جمعہ 3 نومبر 2017 22:30

ْ مسلم لیگ (ن) کے کارکن نواز شریف کی گاڑی نیچے آتے آتے بچ گئے ، ایک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کا کارکن سابق وزیر اعظم نواز شریف کی گاڑی کے نیچے آتے آتے بچ گئے ، ایک کارکن معمولی زخمی ہوگیا ۔نواز شریف کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی جانب سے ڈرائیور کو گاڑی تیز چلانے کی ہدایت کی تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ، ان کے داماد کیپٹن(ر) صفدر اور بیٹی مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کے بعد واپسی پر کارکنان گاڑی کے آگے آگئے ، جس پر سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی جانب سے ڈرائیور کو گاڑی تیز چلانے کی ہدایت کی، گاڑی کی ذد میں آنے سے ایک کارکن زخمی ہوگیا ۔