ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ،مارشل لاء کا نفاذ پاکستان توڑنے کے مترادف ہوگا ،وزیر داخلہ

کچھ امریکی لابیاں مارشل لاء کی خواہش مند ہوسکتی ہیں ، ، فوجی قیادت آئین وقانون پر یقین رکھتی ہے، اس وقت اندرونی عدم استحکام دشمن کی فرمائش پوری کرنے کے مترادف ہوگا ، چوہدری نثار کے ملک کو لاحق سنگین خطرات کے بیان کی تائید کرتا ہوں،وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کانجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 3 نومبر 2017 23:20

ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ،مارشل لاء کا نفاذ پاکستان توڑنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کا کوئی امکان نہیں ، فوجی قیادت آئین وقانون پر یقین رکھتی ہے ،مارشل لاء لگانا پاکستان توڑنے کے مترادف ہوگا ،کچھ امریکی لابیاں مارشل لاء کی خواہش مند ہوسکتی ہیں ، اس وقت اندرونی عدم استحکام دشمن کی فرمائش پوری کرنے کے مترادف ہوگا ، چوہدری نثار کے ملک کو لاحق سنگین خطرات کے بیان کی تائید کرتا ہوں ۔

جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ، فوجی قیادت آئین وقانون پر یقین رکھتی ہے ،مارشل لاء لگانا پاکستان توڑنے کے مترادف ہوگا ،کچھ امریکی لابیاں مارشل لاء کی خواہش مند ہوسکتی ہیں ، امریکہ میں کچھ لابیز پاکستان کو ناکام قراردلوا کر ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنا چاہتی ہیں ،فوجی عدالتوں کو کیسز بھجوانے سے متعلق آرمی چیف کا خط وزیراعظم ہائوس کو موصول ہوا ،وزیراعظم ہائوس کی جانب سے خط کا جواب دے دیا گیا ہے ،گزشتہ کابینہ اجلاس میں 29کیسز کو کلیئر کیا گیا تھا ، کابینہ کے آئندہ اجلاس میں 80کیسز منظوری کیلئے تیار ہیں ،وزارت داخلہ کے پاس اس کے بعد کوئی کیس زیر التوا نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے ملک کو لاحق سنگین خطرات کے بیان کی تائید کرتا ہوں ، اس وقت اندرونی عدم استحکام دشمن کی فرمائش پوری کرنے کے مترادف ہوگا ۔