Live Updates

عدالتی ،ْ سپریم کورٹ آف پاکستان میں عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیس سمیت مختلف مقدمات کی سماعت ہوگی

اتوار 5 نومبر 2017 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2017ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں(آج)پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران عمران خان ،ْ جہانگیر ترین نا اہلی کیس سمیت متعدد مقدمات کی سماعت ہوگی اس سلسلے میں چیف جسٹس نے 6 بینچ تشکیل دے دیئے ۔

(جاری ہے)

کاز لسٹ کے مطابق بینچ نمبر 1چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر ، بینچ نمبر 2جسٹس آصف سعید کھوسہ ،جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر،، بینچ نمبر 3جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مقبول باقر ، بینچ نمبر چار جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر،بینچ نمبر5 جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس دوست محمد خان جبکہ بینچ نمبر6 جسٹس منظور احمد ملک ،جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہو گا،پانچ رکنی لارجر بینچ جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس دوست محمد خان، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہوگا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ عمران خان نااہلی کیس کی سماعت منگل کوکرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات