Live Updates

پی ٹی آئی کا اٹک میں پاور شو، سابق ضلع ناظم میجر (ر) طاہر صادق تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

ْ حکمرانوں نے عوام کو ظلم ، بے روز گاری ، نا انصافی ، دہشت گردی ، لوڈ شیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا ، نوا ز شریف اپنے لئے بیٹنگ کر تے ہیں کبھی عوام کے لئے نہیں کھیلے ، ہماری ٹیم میں وہی آگے بڑھے گا جو قوم کے لئے کھیلے گا ماضی میں شریف برادران نے اداروں اور عدلیہ کو اقتدار کی خا طر سہارا بنا یا جب ان اداروں نے ان کر پٹ حکمران کے خلاف ایکشن لیا تو ا ن اداروں سمیت ملک دشمنی پر اتر آئے، نواز شریف اور آصف علی زرداری کو بچا نے کے لئے قا نو ن لا یا جا رہا ہے اگر ایسا کو ئی قانون لایا گیا تو ساری قوم سڑکوں پر ہو گی ، عمران خان کا جلسے سے خطاب

پیر 6 نومبر 2017 22:56

پی ٹی آئی کا اٹک میں پاور شو، سابق ضلع ناظم میجر (ر) طاہر صادق تحریک ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قوم سے وعدہ کر تا ہوں کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ان ہی شخصیات کو او پر لا ئے گی جو پاکستان اور قوم کے لئے سو چیں گی اور عوام کا درد رکھیں گی تحریک انصاف میں میجر طاہر صادق گروپ کی شمو لیت سے نہ صرف تحریک انصاف کو فا ئدہ پہنچے گا بلکہ وقت ثابت کرے گا کہ میجر طا ہر صادق کا یہ فیصلہ ضلع اٹک کے عوام اور پا کستان کے بہترین مفاد میں دورس نتا ئج کا حامل ہو گاماضی میں شریف برادران نے اداروں اور عدلیہ کو اقتدار کی خا طر سہارا بنا یا جب ان اداروں نے ان کر پٹ حکمران کے خلاف ایکشن لیا تو ا ن اداروں سمیت ملک دشمنی پر اتر آئے پہلی مر تبہ قوم میں ایک امنگ دیکھ رہا ہوں قوم کو سمجھ آگئی ہے کہ غربت اور کرپشن میں کوئی فرق نہیں غربت کی بنیا دی وجہ کر پشن ہی ہے مسلم لیگ (ن)کے سربراہ محمد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری کو بچا نے کے لئے قا نو ن لا یا جا رہا ہے اگر ایسا کو ئی قانون لایا گیا تو ساری قوم سڑکوں پر ہو گی ان خیالات کااظہار انہو ںنے شہید ملت لیا قت علی خان ہا کی سٹیڈیم ( لا لہ زار گرائونڈ )اٹک میں اٹک کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسہ عام سے خطا ب کر تے ہوئے کیا جلسہ عام میں پہلی مر تبہ مذکورہ سٹیڈیم عوام سے کھچا کھچ بھر گیا بلکہ سٹیڈیم کے قر ب و جوار کی گلیوں او ر سڑکوں کی وسعتیں عوا می سمندرکے سامنے کم پڑ گئیں اس موقع پرسٹیج پر مر کزی رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی ، سر براہ عوامی تحریک شیخ رشید احمد ، رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان ، بین الاقوامی گلوکار عطا ء اللہ خان عیسیٰ خیلوی ،صدر شما لی پنجاب عا مر محمود کیا نی ، جنرل سیکر ٹری عطا ء اللہ شاہ شا دی خیل مو جو د تھے جلسہ میں سابق ضلع ناظم میجر طاہر صا دق ان کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی،صا حبزادی چیئر پرسن ضلع کونسل ایمان طاہر ،38چیئر مین یونین کونسلز ، چا لیس سابق نا ظمین ، 350کونسلر ، 5سابق تحصیل نا ظمین ، وا ئس چیئر مین ضلع کونسل سمیت ہزاروں کا رکنوں اور لا کھوں ووٹروں نے تحریک انصاف میں شمو لیت کا اعلان کیا ، عمران خان نے میجر طاہر صادق اور ان کے پو رے گروپ کو منفرد انداز میں تاریخی جلسہ کر کے پی ٹی آئی میں شمو لیت پر خوش آمدید کہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا دنیا کے جمہوری ملکوں میں دو طرح کی سیا ست ہو تی ہے ایک سیاست ذاتی مفاد کے لئے اور دوسری سیاست ملک اورقو م کے لئے جب انسان ملک اور عوام کی سیاست کر تا ہے تولو گ اس سے پیار کر تے ہیں ضلع اٹک کی عوام میں میجر طاہر صا دق کی اسی عوامی سیاست کا پیار نظر آرہا ہے عمران خا ن نے کہا کہ جو لوگ فیکٹری اور دولت بنا نے کی سیاست کر تے ہیں نا م عوام کا لیتے ہیں مقصد ذاتی مفاد ہو تا ہے تو قوم ایسی قیا دت سے نہ صرف نفرت کر تی ہے بلکہ ان کے لئے بد دعا ئیں کر تی ہے کیو نکہ ان کی خوشیاں اس کر پٹ سیاست کی بدو لت چھین لی جاتی ہیں دنیا کے سب سے بڑی لیڈر ہمارے پیارے نبی ؐ ہیں جنہوں نے انسا نیت کی خدمت کا درس دیااور لوگوں کو سچ کی طرف بلا یا آج بھی اربوں انسا ن دنیا میں ان سے محبت کا اظہار اور ان کے نقش قدم پر چلنا سعادت سمجھتے ہیں قا ئد اعظم محمد علی جناح نے قوم کے لئے جدو جہد کی او ر دن رات کام کیا آج قوم انہیں اچھے لفظوںمیں یا د کر تی ہے حضرت علی ؓ کے قوم کے مطابق دنیا میں کفر کا نظا م تو چل سکتا ہے مگر ظلم کا نظام نہیں چل سکتا ہمارے ان حکمرانوں نے عوام کو ظلم ، بے روز گاری ، نا انصافی ، دہشت گردی ، لوڈ شیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا ایران سے سستی ایل این جی گیس اس لئے نہیں لے سکے کیو نکہ قرضہ دینے والی قوتیں پاکستان کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتی تھی ، 70کی دہا ئی میں جو کر کٹ ٹیم تھی وہ مضبوط تھی مگر وہ اس لئے نہ جیت سکی کہ ٹیم کے پیش نظر اپنے ذاتی مفاد ات تھے اسی کے بر عکس 80کی دہا ئی میں ہماری ٹیم کمزور تھی مگر ٹیم کا ویژن قوم اور ملک کے لئے تھا تو اللہ نے کا میابی دے دی زرداری اور نوا ز شریف اپنے لئے بیٹنگ کر تے ہیں کبھی عوام کے لئے نہیں کھیلے ہماری ٹیم میں وہی آگے بڑھے گا جو قوم کے لئے کھیلے گا تعلیم اور صحت کی سہو لتیں نہ ہو نے کے برا بر ہیں چلڈرن ہسپتال میں ایک ایک بستر پر چار چار بچے لٹا ئے ہو ئے ہیں یہ ان حکمرانوں کی مفاداتی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے آج سے 21سال پہلے جب میں نے سیاست شروع کی اور ان حکمرانوں کو کر پٹ کہنا شروع کیا تو عوام تسلیم کر نے کی بجا ئے میرا منہ تکتے رہ جاتے ہیں پنجاب اور سندھ میں جلسہ کے بعد آج اٹک کا جلسہ پا نچواں جلسہ ہے میں عوا م میں تبدیلی دیکھ رہا ہوں پہلی دفعہ لوگوں کو سمجھ آچکی ہے کہ کر پشن اور غربت میں کچھ زیادہ فر ق نہیں اور اس کے ذمہ دار یہی حکمران ہیں نواز شریف نے انٹرویو دیا کہ کرپٹ لوگوں کے پیچھے کیوں چلیںخواجہ آصف کہتا یے میاں صاحب فکر نہ کرو احسن اقبال کہتا ہے کہ کرپشن پوری دنیامیں ہوتی ہے عوام کا کام ووٹ دینا ہوتا ہے ججزمجرموں کا احتساب کرتے ہیں،چائنہ میں کرپشن پر سزائے موت ہی300سو زائد وزراء کو کرپشن میں پکڑکر ہٹا یا گیا ہے پا نچ کروڑ رو پے سے زائد کی کر پشن اگر پکڑی جا ئے تو چا ئنہ میں سزا ئے موت ہے جبکہ ہمارے ملک میں الٹی گنگا بہتی ہے ملک کا وزیر اعظم مجرم اور نا اہل شخص سے مشاورت کر کے ملک چلا رہا ہے وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا جس میں کرپشن ہوتی ہویہاں حکمران اپنے فا ئدے کے لئے قرضے لیتے ہیں اور پھر یہ قرضے اتار نے کے لئے غریبوں پر ٹیکس لگا دیا جاتاہے انہوں نے کہا کہ پٹرول ڈیزل سمیت ہر چیز پر ٹیکس قرضے اتا رنے کے لئے لگا یا جا تا ہے جو پوری قوم پر بو جھ بنتا ہے اور پوری قوم ان قرضو ںمیں جکڑی جاتی ہے جب زرداری اور نواز شریف اقتدار میں آئے تھے تو اس وقت رو پے کی قدر کہاں تھی اور آج کہاں پہنچ گئی ہے اس وقت ایک ہزار روپے میںبہت کچھ خریدا جا سکتا تھا مگر ہزار رو پے کی کو ئی ویلیو نہیں ہے عمران خا ن نے لوگوں سے ہاتھ کھڑے کرا کر پو چھا کہ مجھے بتائیں کہ جس طرح اسمبلی میں قانون لا نے کی بات کی جا رہی ہے کہ نواز شریف جیسے نا اہل مجرم اور کر پٹ زرداری کو بچا نے کے لئے اورنیب و دیگر ادارو ں کو کمزور کر نے کے لئے قانو ن لا یا جا رہا ہے کیا آپ اس کے خلاف تحریک انصاف ساتھ دیں گے اور سڑکوں پر آئیں گے تو لوگوں نے ہاتھ کھڑے کر کے ہا ں میں جواب دیا دوسری جنگ عظیم میں جاپان اور جر منی نے اپنے لوگوں پر پیسہ خرچ کیاانہیں تعلیم یافتہ بنا نے اور تربیت دینے کے لئے پروگرام شروع کیئے جس پر وہ قوم اپنے پا ئوں پرکھڑی ہو گئی ہم نے نمل یو نیورسٹی میں طلبہ کو سکلزایجو کیشن پڑھا نی شروع کی ہے تا کہ ہمارے لوگ اپنے پا ئوں پر کھڑے ہو سکیں اور تر قی کر سکیںاس حوا لے سے سرکاری نظا م میں بہتری لا ئیں گے اور گو رننس سسٹم کو مضبوط کریں گے سول سروسز کو بہتر بنا ئیں گے تاکہ ادارے مضبوط ہوں ہمیں سی پیک کا فا ئدہ تب ہو گا جب سرکاری نظام ٹھیک ہو گا ما حو لیات کو ٹھیک کر نے کے لئے ہمیں ایک نوجوان ملک امین اسلم ملا ہے جس نے کے پی کے میں ایک ارب 18کروڑ درخت لگا ئیں ہیں اور چا لیس چھا نگا ما نگا جنگل لگا ئے ہیں تا کہ ما حو لیات میں بہتری لا ئی جا سکے جبکہ مو جودہ پنجاب حکومت جنگلات کا صفا یا کر رہی ہے ہم 14نو مبر کو ما حو لیات کے حو الے سے کنونشن کر رہے ہیں جو کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے پہلا کنونشن اورپا لیسی ہے ہم اقتدار میں آکر بیر ون مما لک سے سرمایہ کاری کے لئے را ئیں ہموار کریں گے جب سر ما یہ آئے گا تو ملک تر قی کرے گا بیرو ز گاری ختم ہو گی ، عمران خا ن نے کہا کہ جنون کا شکریہ جنہوں نے آج کے جلسہ کو کا میابی سے ہمکنار کیا ایک مر تبہ پھر میجر طا ہر صادق اور ان کے پورے گرو پ کا شکریہ ادا کر تا ہوں وقت ثابت کرے گا کہ ان کا یہ فیصلہ تحریک انصاف اور پاکستان کے لئے بہترین ثابت ہو گا آج دو شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی تقریر نہیں کرسکے ان کی وجہ آج کا جلسہ میجر طا ہر شمو لیتی پروگرام تھا ہم انہیں کا میاب جلسہ پر خوش آمدید کہ کر خراج تحسین پیش کر تے ہیں عمران خا ن نے کہا کہ شہباز شریف نے عوام سے لو ڈ شیڈنگ ختم کر نے کا وعدہ کیا تھا مگر لوڈ شیڈنگ ختم کر نے سے پہلے بجلی ہی ختم کر دی اب شہبازشریف کو وعدہ کے مطابق اپنا نا م تبدیل کر لینا چا ہیے انہوں نے نوجوانوں کو تیار رہنے اور تحریک انصا ف میں ہراول دستے کا کر دار ادا کر نے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا اور کہا کہ اگلا دور تحریک انصاف کا ہے جلسہ میں عطا ء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کارکنوں کو لہو گرما یا اور نغمہ پیش کیا جبکہ جلسہ اختتام پر زبر دست آتش بازی کی گئی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات