امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی صدر سے ملاقات ،دہشت گردی کیخلاف مل کر لڑنے پر اتفاق

شمالی کوریا، افغانستان اور دیگر عالمی معاملات پر امریکہ کیساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہے، شی جن پنگ دونوں ممالک کے درمیان 250 ارب ڈالر کے معاہدوں پر بھی دستخط

جمعرات 9 نومبر 2017 22:12

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی صدر سے ملاقات ،دہشت گردی کیخلاف مل کر ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) امریکہ اور چین نے دہشت گردی کیخلاف مل کر لڑنے پر اتفاق کیا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چٴْن ینگ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے قیام اور دہشت گردی سے مل کر لڑنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں جنوبی ایشیا کی صورتحال خاص طور پر جنگ زدہ ملک افغانستان کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر کو بتایا کہ شمالی کوریا، افغانستان اور دیگر عالمی معاملات پر چین امریکہ کیساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ اور چین مشترکہ مفادات رکھتے ہیں اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے دونوں ممالک بھرپور تعاون کررہے ہیں۔ دونوں رہنمائوںکی ملاقات کے موقع پر چین اور امریکہ کے درمیان 250 ارب ڈالر کے متعدد معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے جبکہ شمالی کوریا پر عائد سلامتی کونسل کی پابندیوں پر مکمل عمل کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا گیا۔