نواز شریف کا ضبط و تحمل پاکستان کی سلامتی، تحفظ اور وقار کیلئے ہے، غلط معنی دینے والے امتحان میں نہ ڈالیں‘مریم نواز

ہر کوئی نواز شریف نہیں ہوتا کہ زخم کھا کر بھی وطن کی خاطر اداروں کا پردہ رکھے‘ (ن) لیگ کی مرکزی رہنما کا ٹوئٹ

ہفتہ 11 نومبر 2017 22:11

نواز شریف کا ضبط و تحمل پاکستان کی سلامتی، تحفظ اور وقار کیلئے ہے، غلط ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر کوئی نواز شریف نہیں ہوتا کہ زخم کھا کر بھی وطن کی خاطر اداروں کا پردہ رکھے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی خاموشی پاکستان کے مفاد پر ضرب لگانے کے لئے استعمال کی گئی تو وہ چپ نہیں رہے گا۔ نواز شریف کا ضبط و تحمل پاکستان کی سلامتی، تحفظ اور وقار کے لئے ہے، اس ضبط و تحمل کو غلط معنی دینے والے اسے امتحان میں نہ ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :