سندھ کے عوام ممتاز بھٹو کو میر جعفر اور میر صادق ، بے وفا اور دغا بازسمجھتے ہیں

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر ردعمل

پیر 13 نومبر 2017 20:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام ممتاز بھٹو کو میر جعفر اور میر صادق قرار دے کر انہیں بے وفا اور دغا بازسمجھتے ہیں۔ سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کی پریس کانفرنس اور پی ٹی آئی میں شمولیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل فرنٹ باپ اور بیٹے پر مشتمل پارٹی تھی۔

(جاری ہے)

اس کی پی ٹی آئی میں شمولیت ایسے ہی ہے جیسے اندھی میکے میں ہو یا سسرال میں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی نظر میں ممتابھٹو کا کردار ہمیشہ مشکوک اور مجرمانہ رہا ہے۔ قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو کے خاندان سے دشمنی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ ان کا کردار ہمیشہ سازشی رہا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ چندا چور کپتان کو ایک اور بدنامی مبارک ہو۔ ویسے بھی پی ٹی آئی گندے انڈوں کی ٹوکری بن گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :