بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ہندو زائرین کی کشتی الٹ گئی 20 افراد ہلاک

پیر 13 نومبر 2017 21:31

بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ہندو زائرین کی کشتی الٹ گئی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ہندو زائرین کی کشتی الٹنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 38 افراد کشتی میں بیٹھ کر ہندؤں کے مذہبی تہوار میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ ان کی کشتی دریائے کرشنا میں وجایا واڈا کے قریب الٹ گئی۔

(جاری ہے)

حیدرآباد پولیس کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس نے دریا میں ڈوبنے والے 15 افراد کو بچایا جبکہ اب بھی تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے جبکہ ریاست کے سیاحتی وزیر نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی کے مالک کے پاس لوگوں کو کشی میں سوار کرنے کا لائسنس بھی نہیں ہے اور حادثے کے وقت کشتی میں ضرورت سے زیادہ تعداد میں لوگ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :