سیاستدان نئی ٹیکنالوجی استعمال کر کے اچھی ، دیر پا اور زیادہ پیداوار دینے والی کپاس کی اقسام دریافت کریں،

محنت سے کام کریں، کپاس ہر صورت میں دوسری تمام فصلات سے زیادہ نفع دینے والی فصل ہے، لہٰذا اس سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کی ہر ممکن پذیرائی کی جائے گی ، ہر مفید تجویز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ ہمارا ملک کپاس کی بہتر اور زیادہ پیداوار حاصل کر کے کپڑے کی مصنوعات میں خود کفیل ہو سکے وفاقی وزیر وقومی تحفظ خوراک و تحقیق ریسرچ سکندر حیات خان بوسن کا کپاس کے بیج کے متعلق اہم اجلاس سے خطاب

پیر 13 نومبر 2017 21:56

سیاستدان نئی ٹیکنالوجی استعمال کر کے اچھی ، دیر پا اور زیادہ پیداوار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) وفاقی وزیرقومی تحفظ خوراک وتحقیق ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے تمام سائنسدانوں پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نئی ٹیکنالوجی استعمال کر کے اچھی ، دیر پا اور زیادہ پیداوار دینے والی کپاس کی اقسام دریافت کریں، محنت سے کام کریں، کپاس ہر صورت میں دوسری تمام فصلات سے زیادہ نفع دینے والی فصل ہے، لہٰذا اس سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کی ہر ممکن پذیرائی کی جائے گی ، ہر مفید تجویز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ ہمارا ملک کپاس کی بہتر اور زیادہ پیداوار حاصل کر کے کپڑے کی مصنوعات میں خود کفیل ہو سکے ۔

پیر کو یہاں زراعت ہائوس کے آڈیٹوریم میں کپاس کے بیج کے متعلق اہم میٹنگ زیر صدارت وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن قومی تحفظ خوراک و تحقیق منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

جس میں وفاقی سیکرٹریوں کے علاوہ صوبہ بھر کے زرعی سائنسدانوں نے شرکت کی ۔ سیڈ بنانے والی اور اس پر تحقیق کرنے والی پرائیویٹ کمپنیوں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے ۔ فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن ، رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ، چیف ایگزیکٹیو پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ، سنٹر آف ایکسی لینسی ان بیالوجی ،پنجاب یونیورسٹی ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری بیج کمپنیوں کے نمائندوں نے کپاس کے بیج پر ہونے والی ریسرچ اور ترقی پر سیر حاصل بحث کی ۔

پرائیویٹ کمپنیوں کے نمائندے زیادہ تر کپاس کی نئی اقسام کی دریافت کے لیے کسی تیز تر ٹریک کے لیے خواہش مند تھے لیکن وفاقی و صوبائی سرکاری ریسرچرز اس بات پر متفق تھے کہ تمام تر احتیاط برتنے کے بعد ہی کوئی نئی ورائٹی دریافت کی جائے تاکہ اس کی افادیت بھی دیر تک قائم رہے ۔ وفاقی وزیر خوراک و ریسرچ نے تمام سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ نئی ٹیکنالوجی استعمال کر کے اچھی ، دیر پا اور زیادہ پیداوار دینے والی کپاس کی اقسام دریافت کریں۔

محنت سے کام کریں۔ کپاس ہر صورت میں دوسری تمام فصلات سے زیادہ نفع دینے والی فصل ہے ۔ لہٰذا اس سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کی ہر ممکن پذیرائی کی جائے گی اور ہر مفید تجویز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ تاکہ ہمارا ملک کپاس کی بہتر اور زیادہ پیداوار حاصل کر کے کپڑے کی مصنوعات میں خود کفیل ہو سکے ۔