سکھر میں پراپرٹی،پروفیشنل ٹیکس سروے 31 مارچ 2018تک مکمل کرلیا جائے، مکیش کمار چاولہ

منگل 14 نومبر 2017 16:29

سکھر میں پراپرٹی،پروفیشنل ٹیکس سروے 31 مارچ 2018تک مکمل کرلیا جائے، مکیش ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء)سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے ڈویژنل جی آئی ایس سروے منیجر اربن یونٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکھر میں پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس سروے کا کام ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے متعلقہ عملے کے ساتھ مل کر 31مارچ2018 تک مکمل کرلیں۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبد الحلیم شیخ، ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی ، پروجیکٹ ڈائریکٹر منیر زرداری اور اربن یونٹ ٹیم کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکھر میں پراپرٹی کی فہرستوں کا کام بخوبی جاری ہے۔

(جاری ہے)

بی۔1 وارڈ کو پائلٹ سروے کے طور پر کیا جائے گا جبکہ باقی وارڈز میں اس کی پیروی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایات دیں کہ وہ سروے پر متعین عملے کو مکمل تعاون فراہم کریں اور تمام قانونی تقاضوں کو بھی مد نظر رکھیں تاکہ کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ ٹیم لیڈ کے ممبران کو محکمہ ایکسائز کا بھرپور اور مسلسل تعاون حاصل ہے