برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سرفلپ جانز کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،ظفر محمود عباسی سے ملاقات

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی، ایڈمرل سرفلپ کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، ترجمان پاک بحریہ

منگل 14 نومبر 2017 17:15

برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سرفلپ جانز کا نیول ہیڈکوارٹرز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سرفلپ جانز نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ایڈمرل سرفلپ جانز نے ملاقات کی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی، ایڈمرل سرفلپ کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سرفلپ جانز نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ایڈمرل سرفلپ جانز نے ملاقات کی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان کو بحر ہند میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے۔

متعلقہ عنوان :