خوردنی تیل ہماری خوراک کا بنیادی جزو ہے،زرعی ماہرین

منگل 14 نومبر 2017 19:13

سلانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ سورج مکھی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی کاشت کا موزو ں تر ین وقت وسط جنوری سے آخر جنوری تک ہے۔

(جاری ہے)

خوردنی تیل ہماری خوراک کا بنیادی جزو ہے پاکستان اس وقت 225ارب روپے خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ کرتا ہے ایک اندازے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر خرچ ہونے والی رقم کے بعدیہ دوسری بڑی رقم ہے۔ماہرین کے مطابق سورج مکھی کی فصل ہر طرح کی ریتلی اور چکنی مٹی میں کاشت ہوسکتی ہے اس کی جڑیںبہت گہری ہوتی ہیں اس لیے کاشت سے پہلے گہرا ہل چلایا جاتا ہے تاکہ اسکی جڑیں ذیادہ اچھے طریقے سے نشوو نما پاسکیں بوائی راونی کے بعد کریں اور بوائی کے دوران اس بات کا خیال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :