عارف والا،اسلامی تعلیمات سے متاثرمسیحی نوجوان کا قبول اسلام

منگل 14 نومبر 2017 19:18

عارفوالا۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء)اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسیحی نوجوان نے اسلام قبول کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق محلہ ضیاء نگر کے رہائشی عمران مسیح نے جامع مسجد مبارک اہلحدیث اوڈاںوالی میںمولانا ساجد الرحمان کے ہاتھ پر کلمہ طیب پڑھ کر دین اسلام کرلیا اور اس کا نیا اسلامی نام محمد عمران رکھ دیا گیا، اس موقع پر قاری محمدبلال عارفی ،ڈاکٹر شیخ محمد سعید، ڈاکٹر عبدالحمیدودیگر بھی موجودتھے، نومسلم محمد عمران نے’’اے پی پی ‘‘ کو بتایا کہ اسلام قبول کرنے سے اسے دلی راحت نصیب ہوئی ہے، میںانشاء اللہ اسلامی تعلیمات پر عمل کروںگا۔