سانحہ بلدیہ کو گزرے ہوئے 6سال ہوگئے ہیں لیکن لواحقین کو اب تک انصاف نہیں مل سکا ، ڈاکٹر عارف علوی
حماد صدیقی اور اسکے ساتھیوں کو سزا ملنی چاہئے، بھتہ نہ ملنے کی وجہ سے 250سے زائد لوگوں کو زندہ جلادیا گیا تھا،عمران اسماعیل
منگل 14 نومبر 2017 20:15
(جاری ہے)
یہ باتیں انہوں نے بلدیہ فیکٹری کے باہر لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں سانحہ بلدیہ متاثرین کے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی سینئر رہنما عمرا ن اسماعیل، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، سبحان ساحل،ملک شہزاد اعوان، سیف الرحمان خان، دوا خا ن صابر، راجہ اظہر خان، نصرت واحد ،غزالہ سیفی، سعید آفریدی، سید زرین شاہ، سربلند خان، امجد آفریدی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مرکزی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حماد صدیقی اور اسکے ساتھیوں کو سزا ملنی چاہئے۔ بھتہ نہ ملنے کی وجہ سے 250سے زائد لوگوں کو زندہ جلادیا گیا تھا۔ لوگ کہتے ہیں کہ یہ سب ایجنسیوں کے کہنے پر کیا گیا تھا، پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اور فوج غیرت مند ہیں وہ کبھی پاکستان اور اسکے شہریوں کے لئے برا نہیں سوچ سکتے۔ قاتل کا تعلق چاہے کسی بھی زبان یا پارٹی سے ہو انہیں سزا ملنی چاہئے۔ کراچی ڈویژن کے صدر فردوس نقوی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ جرم نہیں درنگی تھا۔عدالت تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن پر فیصلہ کریں اور سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ کو منظر عام پر لائیں۔واقعے میں ملوث افراد جو پاکستان سے باہر ہیں انہیں پاکستان لایا جائے اور جو یہاں موجود ہیں انہیں پاکستان سے باہر جانے سے روکا جائے اور انکے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ کو کسی ڈیل کا شکارنہیں ہونے دیں گے۔واقعے میں ملوث تمام افراد کو سامنے لایا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کسی قاتل کو معاف نہیں کرے گی۔ ہم جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں انکا حق اور انصاف دلوا کر رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.