بنوں یونیورسٹی میں ہفتہ صفائی مہم کاآغاز

بدھ 15 نومبر 2017 11:10

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) بنوں یونیورسٹی میں ہفتہ صفائی مہم کاآغازکردیاگیا،وائس چانسلربنوں یونیورسٹی کی قیادت میں آگاہی واک بھی کی گئی ،واک کے شرکاء سے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرانجینئرسیدعابد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی میںہفتہ صفائی مہم کے آغازکامقصدنہ صرف یہاں پرآلودگی سے پاک ماحول پیداکرناہے بلکہ گندگی سے پھیلنے والے امراض سے بچائوکیلئے حفاظتی تدابیربھی اختیارکرناہے اس کے علاوہ یونیورسٹی کے طلباء میںیہ شعوراجاگرکرناہے کہ اپنی اردگرد کی صفائی ہماری اپنی ذمہ داری ہوگی جس سے غفلت برتنے سے امراض پھیلیں گے اسلئے پڑھائی کیساتھ ساتھ اردگردکے ماحول پربھ نظررکھنابھی ان کے فرائض میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پروائس چانسلرڈاکٹرسلطان محمود،ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن جاویدخان،ایڈمنسٹریٹرکرنل ریٹائرمحمدنثارخان،سیکورٹی آفیسرسلام شاہ اوردیگربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :